تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر چھٹی سے آٹھویں جماعت تک اسکول نہ کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی سےآٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کی تاریخ ایک ہفتہ آگے بڑھا دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی سے آٹھویں جماعت تک اسکول اب 21 کے بجائے 28 ستمبر سے کھلیں گے۔خیال رہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر میں دوسرے مرحلے کے

تحت 21 ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہناہے، سندھ بھرمیں 50 فیصد اسکولز میں 100 فیصد ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے، 14 ہزار اساتذہ کے کروناٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 2.4 فیصد مثبت آئے ہیں جس کی بنیادی وجہ کہ کرونا کے ایس او پیزپر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 8 اسکولوں کو شوکاز بھی جاری کیے گئے ہیں ، تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور عملے کے 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرائے ہیں۔کورونا ٹیسٹ کے 89 نتائج مثبت آئے ہیں، ۔واضح رہے کہ اس ضمن میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ 307 نئے کیسز میں سے 163 کا تعلق کراچی سے ہے، ان میں ضلع شرقی 58، ضلع جنوبی 52، ضلع کورنگی 22، ضلع وسطی 18، ضلع ملیر 8 اور ضلع غربی 5 شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامشورو میں 28، مٹیاری 18، خیرپور 14، دادو 10، حیدرآباد 9، لاڑکانہ4، قمبر، سکھر اور سجاول میں 3۔3، میرپورخاص ، ٹنڈو محمد خان اور شہید بینظیر آباد میں 2۔2 ، نوشہروفیروز، کشمور، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں سے ایک ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی پر عمل کریں۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، 23 ستمبر سے مڈل کی کلاسز شروع کر دیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکولوں کا شیڈول سب کی مرضی سے بنا،سعید غنی پہلے مشورہ کر لیتے تو اچھا ہوتا، طے ہوا تھا کہ 22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ لے کر پھر فیصلہ کریں گے۔

close