اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ایک ہفتے میں مہنگائی کتنےفیصد بڑھ گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی) اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے میں مہنگائی کتنےفیصد بڑھ گئی؟ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک ہفتے میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ٹماٹر 20 روپے مہنگے ہوگئے، چینی،انڈے، مرغی اور دالیں بھی

مہنگی ہوگئیں۔ مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی 0.71 فیصد بڑھ گئی۔حالیہ ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ٹماٹر کی اوسط قیمت بڑھ کر 91.89 روپے فی کلو ہوگئی، چینی کی اوسط قیمت 81 پیسے فیکلو اضافے کے بعد 93.91 روپے سے بڑھ کر 94.72 روپے فی کلو ہو گئی۔ایک ہفتے میں زندہ مرغی برائلر 8 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈے 7 روپے فی درجن، دال ماش دو روپے، دال مونگ ایک روپے فی کلو جبکہ دال مسور، دال چنا، آٹا، لہسن اور پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تازہ دودھ، دہی، چاول اور چھوٹا گوشت بھی مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران تین اشیاء سستی اور 22 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close