سانحہ موٹروے کا مرکزی ملزم عابد ملہی کس سیاسی جماعت کا سرگرم رکن تھا اور الیکشن میں کیا کردار ادا کرتا رہا؟ تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(پی این آئی)نامورصحافی نے موٹروے گینگ ریپ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے حوالے اہم انکشاف کردیا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے کہا کہ ایک نیوز بریک کردوں کے ملزم عابد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، اور بہت سرگرم کارکن ہے۔اور عابد اسکے الیکشن میں بھرپور

کردار ادا کرتا تھا۔رانا عظیم کے مطابق ان کی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں،اور عابد ان سوسائٹیز میں لڑائی جھگڑا کرتا تھا، سات دن سے سنتے آرہے ہیں کہ عابد پر اور بھی کیسز ہیں اور رہا ہوجاتا تھا تو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جب ہی ایسا ہوتا تھا۔صحافی نے بتایا کہ موٹروے کی متاثرہ خاتون پولیس کارروائی سے اب تک کافی مطمئن ہیں، لیکن خاتون نے عدالتوں کے چکر لگانے اور وقت دینے سے صاف منع کردیا ہے، اس لئے اب غور کیا جارہا ہے کہ اس کیس کا ٹرائل جیل میں کیا جائے،اور جب جیل میں ٹرائل کیا جائے گا تو یہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلا جائے گا جس پر سماعت جلدی ہوگی اور فیصلہ بھی جلدی آئے گا۔یا پھر ایسا بھی نہیں ہوا تو متاثرہ خاتون کا بیان دفعہ ایک سو چونسٹھ کے تحت لے لیا جائے اور پھر کہا جائے کہ آپ جہاں جانا چاہتی ہیں جائیں، قانونی سقم پورے کرلئے جائیں گے۔صحافی نے کہا پورے ملک میں چھاپے مارے جارہے ہیں، عابد کے رشتے داروں کوبھی گرفتار کرلیا ،لیکن سسٹم کی خرابی ہے اس لئے اب تک عابد کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، اگر یہ سسٹم درست ہوتا تو کیا روزانہ موٹر وے پر لوٹ مار کرنے والے پکڑے نہیں جاتے، اور اگر یہ لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا جاتا تو کیا سانحہ موٹر وے ہوتا؟ نہیں ہوتا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب تک سیاسی بھرتیاں ہوتی رہیں گی نظام اسی طرح خراب رہے گا۔صحافی نے کہا جب پیسے دے کر بھرتیاں ہونگی اور افسران کرائم روکنے کے بجائے کرمنلز سے پیسے لے کر کرائمز کرنے دینگے، جب آپ ڈیوٹی کے بجائے گھروں میں سو رہے ہوتے ہیں گشت نہیں کرتے تو نظام درست نہیں ہوتا۔ خیال رہے کہ سانحہ موٹروے کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے، جبکہ ملزم کے 7 خاکے بھی شائع کیے جا چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close