کراچی(پی این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی کاسابق وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،بلاول بھٹو کی نوازشریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت، نوازشریف نے دعوت قبول کرلی یا نہیں؟بڑی خبرآگئی، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد ن لیگ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس
میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، بلاول بھٹو نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں انہوں نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی ہے۔نوازشریف کو ویڈیولنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔ نوازشریف نے اے پی سی میں دعوت قبول کرلی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اے پی سی 20 ستمبر کو ہوگی۔ نوازشریف نے کہا کہ میری دعا اور تمام ہمدردیاں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکر میثاق جمہوریت کو آگے لے بڑھیں گی۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آپ کا شکریہ، آپ کیلئے نیک خواہشات اور دعائیں ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔عدم اعتماد کی تحریک لانے کا مشورہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیں گے۔ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو سامنے لانے کا معاملہ بھی اے پی سی ایجنڈے کا حصہ ہوگا ، جبکہ ایجنڈے میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جلسے جلوس اور سڑکوں پر عوامی احتجاج کرنا بھی شامل ہوگا ، جس کے ذریعے وزیراعظم کو استعفیٰ دینے پر مجبور کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈہ میں شامل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کیا گیا تھا ، جس میں مسلم لیگ ن کا 7 رکنی وفد شہباز شریف کی قیادت میں شرکت کرے گا ، جن میں شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف، احسن اقبال اور بھی ایاز صادق بھی شامل ہوں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ جمعیت علما اسلام ف کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں 3 رکنی وفد اے پی سی میں شریک ہو گا جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے امیر حیدر ہوتی اور میاں افتخار شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ نیشنل پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک اور سینیٹر میر کبیر اور ایوب ملک پر مشتمل وفد اے پی سی میں ان کی جماعت کی نمائندگی کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں