کراچی(پی این آئی)پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب،سعید غنی کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی،چیئرمین پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی پرویز ہارون نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول بند کرنے کے سعید غنی کےفیصلوں کی مذمت کرتےہیں۔پرویز ہارون
نے کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ وفاقی حکومت اور این سی او سی کے فیصلے پر عمل درآمد کروائیں، جبکہ اسکولز میں شروع ہونے والے تدریسی عمل کو چند ایک شکایات پر مکمل بند نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں اسکولز ایس او پیز کی سختی سے پابندی کررہے ہیں۔پرویز ہارون نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی کی جانب سے منگل کو کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں