کورونا کے شکار حمزہ شہباز کی طبعیت ناساز ہسپتال منتقل

لاہور (پی این آئی)کورونا کے شکار حمزہ شہباز کی طبعیت ناساز ، ہسپتال منتقل،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبعیت ناساز ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز چند دن پہلے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ہفتہ کے روز شہباز شریف سمیت خاندان کے افراد نے جیل میں

حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی۔حمزہ شہباز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خاندان کے سارے افراد کے کورونا سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جس میں ان کی اہلیہ کی رپورٹ موصول ہو ئی جو مثبت آئی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔بتایا جا رہا ہے کہ کورونا کا شکار حمزہ شہباز کی طبعیت بگڑ گئی ہے۔ حمزہ شہاز شریف کو طبی معائنے کے لیے جناح اسپتال لایا گیا جہاں پر حمزہ شہباز کا سی ٹی سکین اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق حمزہ شہباز کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔سی ٹی سکین کے بعد حمزہ شہباز کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو نجی علاج گاہ اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔چیف سیکرٹری پنجاب کو مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب نے حمزہ شہباز کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور سے اتفاق ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کر دی۔ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا تھا جس میں ایمرجنسی بنیاد پر حمزہ شہبازشریف کو جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس درخواست کو کارروائی کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے حمزہ شہباز کے علاج معالجے سے متعلق تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور فی الوقت انہیں فوری پرائیویٹ علاج گاہ اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close