وزرائے اعلیٰ کی ٹیکس پئیرز کی تفصیلات آگئیں وزیراعلیٰ پنجاب نےکتنا ٹیکس ادا کیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)وزرائے اعلیٰ کی ٹیکس پئیرز کی تفصیلات آگئیں،وزیراعلیٰ پنجاب نےکتنا ٹیکس ادا کیا؟فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے2018 میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔اگر بات کی جائے ملک کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے جمع کرائے گیئے ٹیکسز

کی تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تمام وزرائے اعلیٰ میں غریب نکلے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48لاکھ 8 ہزار 948 روپے ٹیکس ادا کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10لاکھ 22 ہزار 148 روپے ٹیکس ادا کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس ادا کیا۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار455 روپے ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےایک لاکھ83ہزار900روپے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے87 لاکھ 5 ہزار368 روپےٹیکس دیا ، چودھری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار، مونس الہٰی نے 51 لاکھ 68 ہزار 918 اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے 20 لاکھ 71 ہزار 196 روپے کا ٹیکس دیا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے2لاکھ16ہزار800روپے ٹیکس میں مد میں ادا کیے ۔ایف بی آر کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک نے 18لاکھ 26ہزار899 اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے 53 لاکھ46ہزار342روپےٹیکس کی مد میں ادا کیے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے5لاکھ 79ہزار11روپے، وفاقی وزیرغلام سرور نے10لاکھ 46ہزار669 اور وفاقی وزیر مراد سعید نے 3لاکھ 74ہزار728روپےٹیکس دیا ، وفاقی وزیرعلی زیدی نے8لاکھ96ہزار191روپے، فوادچودھری نے16لاکھ98ہزار651روپے ، وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار191 روپے ٹیکس دیا ، وزیراطلاعات شبلی فرازنے 3لاکھ 67ہزار460 روپے اور اعظم خان سواتی نے 5لاکھ 90ہزار916 روپےٹیکس ادا کیا ، وزیرصنعت حماد اظہر نے22 ہزار445روپےٹیکس دیا ، جبکہ سابق وزیرصحت عامرمحمودکیانی اور وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈانے 2018میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔ایف بی آر سے جاری تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے 13لاکھ 88ہزار75روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ،چودھری تنویراحمد نے 32لاکھ 38ہزار733روپے ، سابق وزیر ریلوے سعدرفیق نے 29 لاکھ 49 ہزار200، رانا تنویر حسین نے 3 لاکھ 86 ہزار 751 اور ن لیگی رہنما حسن اقبال نے 3 لاکھ 67 ہزار 100 روپے ٹیکس دیا ، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 43 لاکھ 71 ہزار 129 روپے ٹیکس ادا کیا ۔سینیٹرز کی طرف سے ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ سینیٹر طلحہ محمود نے 2 کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار روپے، سینیٹر امام دین شوقین نے 97 لاکھ 99 ہزار روپے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 63 ہزار روپے ٹیکس دیا۔ ڈاکٹر اشوک کمار نے 69 لاکھ 98 ہزار روپے، سینیٹر محسن عزیز نے 12 لاکھ 30 ہزار روپے ، سینٹر مصدق ملک نے 25 لاکھ روپے، مصطفی نواز کھوکھر نے 41 لاکھ 22 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا ، فاروق ایچ نائیک نے 64 لاکھ 71 ہزار روپے، سلیم مانڈوی والا نے 15 لاکھ 91 ہزار روپے جبکہ سینیٹر شیری رحمان نے 15 لاکھ 12 ہزار روپے انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close