ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری، موسم سرما معمول سے زیادہ طویل رواں سال پاکستان میں شدید سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

اسلا م آباد (پی این آئی ) پاکستان میں گزشتہ ماہ بارشوں نے تباہی مچا دی، کراچی سمیت پورے سندھ میں بھاری نقصان ہوئے وہاں پنجاب سمیت پورے ملک میں لوگوں کا بہت نقصان ہوا۔ اب ماہرین موسمیات کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے رواں سال پاکستان میں

سردی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس دفعہ موسم سرما کا دورانیہ طویل ہو گا اور برفباری کے ساتھ ساتھ ریکارڈ توڑ بارشیں بھی متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق پورے ملک میں شدید سردی کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی ہوں گی۔ ملک کے شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق لا لینا نامی موسمی پیٹرن کے ظاہر ہونے سے موسم سرما میں ریکارڈ سردی ہو گی۔ سمندری درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سامنے آنے والا لالینا ایک موسمی پیٹرن ہے جو ہر چند سالوں بعد نمودار ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے موسم سرما میں بارشیں اور برفباری معمول سے زیادہ ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close