اسلام آباد (پی این آئی) مشہور ہالی ووڈ ہیروآرنلڈ شوارزینیگر نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کردی ، ان کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان آج ویڈیو بیان جاری کریں گے ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مشہور ہالی وڈ ہیرو آرنلڈ شوارزینیگر نے وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کی ہے، لائمنٹ ایکشن ہیروز آج چوتھے سالانہ آسٹرین ورلڈ سمٹ کے سلسلے میں آج آسٹریا میں اکٹھے ہوں گے ، آرنلڈکی اپیل پروزیراعظم عمران خان آج ویڈیوبیان جاری کریں گے ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ویڈیو بیان میں ماحولیاتی تغیر ، حیاتیاتی ماحول کے بچاؤ ، گرین نوکریوں کی فراہمی ، غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو سبز مستقبل کا نگہبان بنانے کے حوالے سے اپنے وژن پر روشنی ڈالیں گے ۔ انھوں نے لکھا کہ مشہور ہالی ووڈ ہیرو آرنلڈ آلودگی اور ماحولیاتی تغیر کیخلاف تقریباً 2 عشروں سے برسرِ پیکار ہیں اور ماحولیاتی تغیر کے حوالے سے انکی کوششوں کا محور لوگوں کو ماحولیاتی بحرانوں سے آگاہی دینا اور سال میں ایک مرتبہ آسٹرین ورلڈ سمٹ کا انعقاد ہے ، آرنلڈ ماحولیاتی تغیر کیخلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اور عزم کے معترف ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو کلائمنٹ ایکشن ہیرو اور کلائمنٹ ایکشن الائنس کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں