اسلام آباد(پی این آئی)ملک کو بیرونی نہیں اندر سے خطرہ ہے، ملک میں چار سال بعد الیکشن ہونے چاہئیں۔شیخ رشید،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کو بیرونی نہیں اندر سے خطرہ ہے، ملک میں چار سال بعد الیکشن ہونے چاہئیں۔شیخ رشید احمد
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے، 30 ستمبر سے پہلے کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ نیب میں سب سے زیادہ سنگین کیسز شہباز اور حمزہ کے ہیں، ہاتھی نکل گیا، دم رہ گئی، بہت جلد ن سے ش بھی نکلے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف سے ہنسی مذاق میں سلام دعا ہوئی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ لندن بھگوڑوں کا ہیڈکوارٹر بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہیں اور اپنے عقیدے کو چھوڑیں نہیں۔اس سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں شیعہ سنی فساد کروانے کی بھارتی سازش ناکام بنادی گئی، وہ لوگ پکڑےگئےجو راولپنڈی، اسلام آباد میں شیعہ سنی علما کو شہید کرنا چاہتے تھے۔شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ ملزمان شیعہ سنی علما کو شہید کرکےملک میں آگ لگانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں،ملک میں شیعہ سنی اتحاد قائم ہےاوررہےگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں