پاکستان کےکس صوبے میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا؟کل تعداد کتنی ہوگئی ؟ جانیں 

کوئٹہ(پی این آئی)پاکستان کےکس صوبے میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا؟کل تعداد کتنی ہوگئی ؟ جانیں ،صوبہ بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد 19 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ایک

سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس نئے کیس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ رواں سال قلعہ سیف اللہ سے رپورٹ ہونے والا پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔ اس سے پہلے کوئٹہ، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، جھل مگسی اور چاغی سے پولیو کے کیسز رپوررٹ ہوئے ہیں۔ جعفر آباد، دکی، صحبت پور، سبی اور نصیر آباد سے بھی پولیو کے کیسز رپورٹ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close