چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کیخلاف پڑوسی ملک کا پرواپگینڈہ کھل کر سامنے آگیا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھی بڑی کارروائی کی تیاریاں کر لیں

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کے سربراہ کے اثاثوں کے سامنے آنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا کردار سامنے آنے کے بعد بڑے ایکشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔کامران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سینئر قومی سلامتی ذرائع کہتے ہیں کہ انہوں نے سی پیک

اتھارٹی سربراہ کے اثاثوں کے حوالے سے حالیہ خبروں کے تانے بانے “را” سے جڑے ہونے کے بارے میں کلیدی ثبوت حاصل کئے ہیں۔کامران خان کے مطابق قومی سلامتی ذرائع کا دعوی ہے کہ “را” دوسری چین دشمن ایجنسیز کے ساتھ مل کر سی پیک کو تہس نہس کرنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے سکیورٹی ادارے بڑے ایکشن کی تیاری کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پاکستانی صحافی نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور ان کے بھائیوں کے اثاثوں کی تفصیل شائع کی تھی۔ اس صحافی سے پہلے بھارت کا ایک سابق فوجی یوٹیوب پر تفصیلی ویڈیو بھی پوسٹ کرچکا تھا۔ اس کے بعد بعض چینلز یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ بعض پاکستانی صحافیوں، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کچھ افسران نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ساتھ مل کر یہ تفصیلات لیک کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں