54میں سے 52ممالک کا پاکستان کے حق میں ووٹ، پاکستان نے اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرامنگ وکوآرڈی نیشن کاالیکشن جیت لیا۔ کمیٹی کے54میں سے52ارکان نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان 96فیصدووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ واضح رہے کمیٹی برائے پروگرامنگ وکوآرڈی نیشن اقوام متحدہ

کااہم جزوہے۔کمیٹی کے لیے پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ کے اندر بامقصد شراکت کا ثبوت اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون اور دیرپا ترقی کے اہداف کے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی منصوبہ بندی، پروگرام تشکیل دینے اور اقوام متحدہ کے کام کی کو آرڈینیشن کے طور پر کام کرتی ہے۔اس کمیٹی میں پاکستان کی موجودگی سے اقوام متحدہ کے موثر طور پر پروگرام کی تشکیل اور بجٹ کی تیاری میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close