آٹے کی فی کلو قیمت میں خوفناک اضافہ یوٹیلیٹی سٹوروں سے بھی تھیلے غائب

لاہور(پی این آئی) آٹے کی فی کلو قیمت میں خوفناک اضافہ،یوٹیلیٹی سٹوروں سے بھی تھیلے غائب ۔آٹا چکیوں پر آٹا مہنگا، یوٹیلیٹی سٹورز اور عام بازاروں آٹے کے تھیلے غائب ۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے۔ جس کے نتیجے میں شہر کے عام بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 اور 20 کلو

آٹے کے تھیلے غائب ہوگئے ہیں۔ آٹے کے بحران کی وجہ سے شہر میں واقعہ تمام آٹا چکیوں نے بھی آٹے کی فی کلو قیمت میں دو روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کے بعد آٹے چکیوں پر آٹے کی قیمت 76 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس سلسلے میں آٹا چکی آنر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب انہیں فی من گندم 2400 روپے میں ملے تو وہ عوام کو سستا آٹا کیسے فراہم کرسکتے ہیں چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کی بنیاد وجہ ہی گندم کی قیمت میں اضافہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close