اسلام آباد(پی این آئی)احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، بائیو میٹرک تصدیق میں نا کام صارفین کیلئے نیا ویب پورٹل کھول دیا گیا، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بائیومیٹرک تصدیق میں ناکام صارفین کیلئے نیا ویب پورٹل کھول دیا گیا جبکہ ڈاکٹر ثانیہ نے پورٹل پر درخواست جمع کروانے کا طریقہ بھی بتا دیا۔تفصیلات کے
مطابق احساس ایمرجنسی کیش ادائیگی کے آخری15 دن رہ گئے ہیں ، اس حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بائیومیٹرک تصدیق میں ناکام صارفین کیلئےنیاویب پورٹل کھول دیاگیا ہے ،احساس ایمرجنسی کیش کے تحت ریگولرادائیگیاں 15 ستمبر2020 کو بند ہو چکی ہیں، انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل والے صارفین کو30 ستمبر تک ادائیگیاں ہوں گی۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ مستحق خاندان کے اہل افراد کی وفات پاچکےہیں توانھیں بھی ادائیگیاں کی جائیں گی، صارفین نہایت آسان طریقہ سے اپنی درخواست رجسٹر کرا سکتے ہیں، صارفین آن لائن پورٹل پر فارم میں شناختی کارڈ ،فون نمبردرج کر یں، فارم جمع ہوتےہی صارف کو خود کار طریقےسےجنریٹڈٹریکنگ نمبرملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں