موٹر وے واقعہ، ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ، ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی)موٹر وے واقعہ، ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ، ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا، ایف آئی اے نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے لاہورموٹروے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار

کے خدشے کے پیش نظر ایف آئی اے کو سفارش کی تھیجس کے بعد ایف آئی اے نے عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔ایف آئی اے نے ملزم کے کوائف ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ارسال کردئیے ہیں۔ ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے حوالے سے کسی جگہ بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر ہیڈ کواٹر اور لاہور پولیس کو آگاہ کیا جائے۔دوسری جانب پولیس نے عابد کی بیوی بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا،بشری ٰبی بی قلعہ ستار سنگھ ریڈ میں فرار ہوگئی تھی تاہم اسے مانگا منڈی سے حراست میں لیا گیاہے۔ بشری بی بی نے عابد کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے 7 روز بعد بھی مرکزی ملزم عابد علی حراست میں نہ آ سکا۔ تفتیش کار ملزم کی گرفتاری کے لئے دوسرے شہروں میں بھی چھاپے مار رہے ہیں لیکن تاحال سفاک ملزم گرفت میں نہ آسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں