اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں کورونا سے مزید لاکتیں، 500 سے زائد نے کیسز رپورٹ، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31808 ٹیسٹ کیے
گئے جن میں 545 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 3634 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6399 تک جا پہنچی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 409 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132818 ہوگئی ہے جب کہ 2451 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98041 ہے اور 2223 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13798 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37185 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2451 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3336 اور 79 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16005 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں