لاہور(پی این آئی) پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 665 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ 30 دنوں میں سب سے زیادہ رپورٹ کیے جانے والے کیسز ہیں۔اس سے قبل 16 اگست کو 670 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن اس کے بعد کورونا کیسز میں کمی آتی گئی لیکن اب پھر سے کورونا کیسز میں دن بدن اضافہ
دیکھنے میں آ رہا ہے۔لوگوں نے بھی کورونا قوانین اپنانا چھوڑ دئیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 4 افراد کی کورونا کے باعث موت ہوئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 29097 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 665 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔پاکستان میں مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 3089ہو گئی ہے۔اور ہلاکتوں کی تعداد 6393 تک جا پہنچی ہے۔جب ک 24 گھنٹوں میں 499 افراد نے کورونا کو شکست دی۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 404 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مجموعی طور پر کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد5ہزار 774 رہی ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 27ہزار 277کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں12 ہزار 93، پنجاب میں9ہزار98، خیبرپختونخوا میں2ہزار 145، اسلام آباد میں3ہزار 52، بلوچستان میں 227،گلگت بلتستان میں 385 اورآزاد کشمیر میں 277 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 261 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کورونا 92کے مریض ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 424 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 426، بلوچستان میں 13 ہزار 621، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 269، اسلام آباد میں 15 ہزار 962، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 79، پنجاب میں 97 ہزار 817 اور سندھ میں 1 لاکھ 32 ہزار 250 مریض ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں