لاہور (پی این آئی) مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ وہ کسی خاتون سے نہیں ملیں گے ، کسی خاتون کے ساتھ کوئی تصویر بھی نہیں بنائیں گے اور نہ ہی کسی خاتون اینکر کو کسی قسم کا کوئی انٹرویو دیں گے ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد سے مفتی عبدالقوی کی نہ
کسی خاتون کے ساتھ کوئی تصویر ہوگی ، نہ کوئی سیلفی ہوگی اور نہ ہی وہ آئندہ ایسی کسی تقریب میں شریک ہوں گے جہاں صرف خواتین ہوں ۔اپنی حالیہ وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ یہ میری وڈیو میری نہیں ہے ، نہ میں ایسی کسی تقریب میں شریک ہوا ہوں ، مجھے نہیں معلوم یہ کہاں کی تقریب ہے ۔خیال رہے کہ مفتی عبدالقوی مذہبی اسکالر ہیں جو اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر میڈیا اور سوشل میڈیا پر نمایاں رہتے ہیں۔پہلی بار ان کا نام قندیل بلوچ سکینڈل کے بعد زیادہ منظرعام پر آیا تھا۔اور اب بھی وہ اکثر موقعوں پر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں ۔ 07 مارچ 2016 کو مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک نیا فتویٰ جاری کرتے ہوئے نامحرم عورت کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنا حلال قرار دے دیا تھا ۔ اپنی ایک ویڈیو میں مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ بحیثیت طالب علم ، قرآن و سنت سے جو کچھ میں نے سمجھا ہے وہ یہ کہ آج اکیسویں صدی کے اندر جب ہم نے بدکرداری اور بداخلاقی کا دروازہ بند کرنا ہے تو قرآن و سنت کا خلاصہ یہ ہے کہ شادی ایک ہوگی اور نکاح متعدد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ محترمہ جو کسی کی منکوحہ نہ ہو اور آپ کی محرم (یعنی پوپھو، خالہ) نہ ہو ، اس سے آپ جو نکاح کریں گے، جو معاہدہ کریں گے وہ شرعی طور پر نکاح ہو گا اور حلال ہوگا ۔ تاہم اب مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ وہ کسی خاتون سے نہیں ملیں گے ، کسی خاتون کے ساتھ کوئی تصویر بھی نہیں بنائیں گے اور نہ ہی کسی خاتون اینکر کو کسی قسم کا کوئی انٹرویو دیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں