چونیاں (پی این آئی) پنجاب کی تحصیل چونیاں کے علاقے رحمان پورہ کے رہائشی کو گجرپورہ زیادتی کیس سے متعلق جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے مرکزی ملزم عابد علی سے متعلق جھوٹی اطلاع دی تھی، ملزم نے جھوٹی اطلاع دی کہ گجرپورہ واقعے کا
مرکزی ملزم یہاں چھپا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اطلاع دینے والے ملزم نے کہا کہ میں چیک کررہا تھا کہ پولیس آئے گی یا نہیں، پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کرسکی، پولیس نے مختلف اطلاعات پرسمندری، بہاولپور،نوشہرہ ورکاں اوربہاولنگرمیں چھاپے مارے لیکن ملزم عابد پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کا شناختی کارڈ اب بلاک ہوچکا ہے، شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ملزم بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے گا، جبکہ متاثرہ خاتون کو شناخت پریڈ کرنے کے لیے راضی کر لیا گیا ہے۔ یہاں خیال رہے کہ چند روز قبل گجرپورہ لنک روڈ پرخاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم شفقت کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔مزید برآں پولیس نے ملزم عابد کی بیوی کو بھی لاہور کے علاقے مانگا منڈی سے گرفتار کر لیا ہے،خیال رہے کہ گرفتارخاتون بشرا قلعہ ستار شاہ سے فرار ہو گئی تھی جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ مقدمے میں ایک اہم پیش رفت ہے، گرفتارشدہ خاتون سے تفتیش جاری ہے ، گرفتار خاتون ملزم عابد کی دوسری بیوی تھی جس کے بطن سے ملزم کی ایک بیٹی بھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں