مخصوص عمر کے بچوں کیلئے فضائی سفر بالکل مفت، پی آئی اے نے اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پی آئی اے نے مخصوص عمر کے بچوں کیلئے فضائی سفر بالکل مفت کر دیا، والدین اندرون ملک پروازوں کیلئے 2 سال کی عمر تک کے بچوں کا نام اپنے ٹکٹ پر لکھوا کر انہیں مفت میں اپنے ساتھ سفر کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن نے جہاں اندرون ملک پروازوں کے

کرایوں میں نمایاں کمی کی ہے، وہیں اب مسافروں کو ایک اور سہولت دے دی گئی ہے۔پی آئی اے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اندرون ملک تمام پروازوں پر 2 سال تک کی عمر کے بچے اب مفت سفر کر سکتے ہیں ۔ والدین بنا کسی اضافی چارجز کے اپنے 2 سال تک کے بچوں کو اپنے ہمراہ فضائی سفر کروا سکتے ہیں۔ اس سے قبل لازم تھا کہ 2 سال کی عمر کے بچے کیلئے اضافہ 10 فیصد رقم دی جائے، تاہم اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اب والدین اپنے بچے کا نام اپنے ٹکٹ پر لکھوا کر اسے مفت میں اپنے ساتھ سفر کروا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close