فاروق ستار قوم پرستوں کے احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی خطاب کے دوران ان سے مائیک چھین لیا گیا

کراچی(پی این آئی) فاروق ستار قوم پرستوں کے احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی،خطاب کے دوران ان سے مائیک چھین لیا گیا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار قوم پرستوں کے احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی کرنے پہنچے تو ان سے مائیک چھین لیا گیا۔صحافی فیض اللہ خان نے

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار قوم پرستوں کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کر رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران ایک شخص آخر ان سے مائیک چھین لیتا ہے۔ باقی افراد کے منع کرنے کے باوجود فاروق ستار کو مائیک واپس نہیں کیا گیا۔فیض اللہ خان نے اس بارے میں لکھا ” ڈاکٹر فاروق ستار کراچی پریس کلب کے باھر سندھی قوم پرست کارکنوں کی جانب سے لگائے کیمپ سے اظہار یکجہتی واسطے خطاب کرنے پہنچے تو ان سے مائیک چھین لیا گیا ، سیاست میں رواداری ہوتی تھی وہ بھی نفرتوں کی بھینٹ چڑھ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close