بی آر ٹی منصوبہ، ایک ماہ میں آتشزدگی اور خرابی کے کئی واقعات ،سروس عارضی طور پر معطل

پشاور(پی این آئی)بی آر ٹی منصوبہ، ایک ماہ میںآتشزدگی اور خرابی کے
کئی واقعات ،سروس عارضی طور پر معطل،بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کی بسوں میں آگ لگنے کے پے در پے واقعات کے باعث سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔بی آر ٹی منصوبے کے آغاز کو ایک

ماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے اور اس عرصے میں بسوں میں آتشزدگی اور خرابی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔آج بھی حیات آباد فیڈر روٹس پر چلنے والی بی آرٹی بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی بس سے شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا جب کہ بس میں موجود آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے آگ بروقت بجھائی گئی، بی آر ٹی کےتمام ڈرائیورز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنےکے لیے ٹریننگ دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے اور تمام بسوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم تمام بسوں کا معائنہ کرے گی، ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں