گیس پریشر میں کمی کا بہانہ،کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ غیر اعلانیہ طور پر بڑھا دیا

کراچی (پی این آئی)گیس پریشر میں کمی کا بہانہ،کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ غیر اعلانیہ طور پر بڑھا دیا،کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے گیس پریشر میں کمی کا بہانہ بنا کر شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ غیر اعلانیہ طور پر

بڑھا دیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا، بجلی کی بندش سے لیاقت آباد سی ون ایریا، بھٹہ ویلیج، کیماڑی کے مختلف علاقے، لیاری، کھارادر، نیاآباد اور کھڈا مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقے متاثر رہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق لیاری، کھارادر کے علاقے میں ہر دو گھنٹے بعد تین گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے ایس ایس جی سی اعلامیے کے مطابق کمپنی کو گیس سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، ایس ایس جی سی کو سپلائی مسائل کی وجہ سے کے الیکٹرک کو گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے، گیس میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہے، جس کے باعث چند علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا سکتی ہے۔ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر کی بحالی کے ساتھ عارضی لوڈمینجمنٹ ختم کر دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close