میر ی طرف آئو ’گپ شپ ‘کریں ہمیں اپنے شکار کا انتظار تھا ، عابد علی کو موٹروے پر گاڑی کھڑی نظر آئی اشارے جل رہے تھے ، پھر عابدنے ۔۔تہلکہ خیزانکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کو پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔ پولیس نے اس گرفتار ساتھیوں اور رشتہ داروں  کی معلومات کے ذریعے ملزم پکڑنے کی کوشش کی لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی

۔دی انڈپینڈیٹ کی رپورٹ پولیس افسر نے بتایا کہ کہ 7ستمبر کو عابد نے شفقت کو فون کیا اور کہا کہ میر ی طرف آئو گپ شپ کریں ۔ یہ لفظ وہ منصوبے کیلئے کوڈ ورڈ استعمال کرتے تھے ۔ شفقت اسی شام شیخوپورہ پہنا، دونوں نے رات اور اگلا دن عابد کے گر گزارا پھر گجرپورہ آگئے ۔ ددوران تفتیش شفقت نے بتایا کہ اس روز ان کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ موٹروے کے نیچے واقع انڈر پاس سے گزرنے والے راہگیروں کو لوٹیں گے ۔ وہ اپنے شکار کا انتظار کر رہے تھے ۔ عابد موٹروے پر گیا اور گاڑی کی کھڑکی ساے اندر باہر کا جائزہ لیا اور واپس آکر شفقت کو بتایا کہ ایک اکیلی خاتون گاڑی میں بیٹھی ہے جس کے بعد یہ واقعہ رونما ہوا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close