پی آئی اے کے 16 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے کے 16 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری، نوٹیفیکیشن جاری، وفاقی کابینہ نے مزید 16 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے میں وفاقی کابینہ نے مزید 16 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری

دے دی ہے، مزید 6 پائلٹس کا لائسنس بھی عدالتی حکم امتناع پر منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا۔ایوی ایشن ڈویژن نے 7 جولائی کو 22 پائلٹس کے جعلی لائسنسز پر سمری کابینہ بھجوائی تھی، اس سے قبل ایوی ایشن ڈویژن نے 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کیے تھے۔ایوی ایشن ڈویژن نے سمری میں 193 پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا ذکر کیا تھا، جس کے بعد 22 پائلٹس کے لائسنس حتمی تحقیقات کے بعد منسوخی کے احکامات جاری کیے گئے۔ سیکریٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔دریں اثنا، ایوی ایشن ذرایع کا کہنا ہے کہ پائلٹس کے مشکوک لائسنسز کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، 262 پائلٹس میں سے 180 پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دیے گئے ہیں، صرف 82 پائلٹس کے لائسنس میں جعل سازی ثابت ہوئی۔ذرایع کے مطابق 50 پائلٹس کے لائسنس کے کمپیوٹر امتحان میں جعل سازی پکڑی گئی جب کہ 32 پائلٹس کے اے ٹی پی ایل لائسنس جعلی نکلے، جعلی لائسنس پر 28 پائلٹس کے لائسنس پہلے منسوخ کیے گئے۔ایوی ایشن ذرایع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 22 پائلٹس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، پی آئی اے کے 141 پائلٹس میں سے 18 پائلٹس کے لائسنس جعلی نکلے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close