وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انٹرویو شروع ہونے سے قبل کیا الفاظ کہے تھے جو لیک ہونے پر نجی ٹی وی کے کیمرہ مین اور اسسٹنٹ کیمرہ مین نوکری سے فارغ

اسلام آباد(پی این آئی ) کچھ دن پہلے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں انٹرویو کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تیار ہو رہے تھے ،اس دوران اسسٹنٹ کیمرہ مین نے ان کے کانوں میں ہیڈ فون لگائے تو وزیراعلیٰ پنجاب نے

بڑی سادگی سے سوال کیا کہ کیا یہ ہیڈ فون کے دونوں اطراف سے آواز آئے گی ؟اس معصومانہ سوال پرسوشل میڈ یا صارفین نے عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنا یا ۔اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی ثاقب راجہ نے بتا یا ہے کہ آپ لوگوں نے چار دن عثمان بزدار کی سادگیاور ہیڈ فون پر خوب مذاق اڑا لیا اب وہ کیمرہ مین اور اسسٹنٹ کیمرہ جو ہیڈ فون لگا رہے تھے نوکری سے فارغ ہوگئے کون کون انکے گھر کفالت کی ذمہ داری لے گا ؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں