بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا نے مسترد کر دی

کراچی(پی این آئی)بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا نے مسترد کر دی، کے الیکٹرک کی جانب سے ایک بار پھر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست گئی جسے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مسترد کر دیا۔بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق کے الیکٹرک

کی درخواست کی نیپرا میں سماعت ہوئی۔نیپرا حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کےالیکٹرک میں سرمایہ کاری کے اثرات تو نظر نہیں آ رہے، ہم نے بارشوں میں بہت لوڈ شیڈنگ دیکھی۔کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ بارشوں کے دوران فیڈرز کو سیفٹی کے باعث بھی بند کیا گیا تھا، بارشوں کے باعث ہمیں کچھ فیڈرز 6 روز تک بھی بند رکھنا پڑے۔سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ ہم نے نیپرا اہداف کے مقابلے زیادہ سرمایہ کاری کی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے جتنا کچھ بتا رہی ہے نظر تو کچھ نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ صارفین بھی کے الیکٹرک سے مطمئن نہیں، اعلیٰ عدالت بھی آپ سے مطمئن نہیں ہے، کے الیکٹرک کی باتیں سن کر سرمایہ کاری کے نام پر صارفین پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close