لاہور (پی این آئی ) لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کی متاثرہ خاتون نے اچانک خاموشی اختیار کرلی ہے اور تفتیشی ٹیم کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان سے رابطے منقطع کر دئیے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس سانحہ کی تفتیش کرنے والی پولیس پارٹی کو
متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند کرنے کے سلسلے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متاثرہ خاتون سے بیان لینا پولیس کے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور پولیس نے متاثرہ خاتون سے بیان لینے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون کا بیان ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو تفتیش میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بیان قلمبند کئے بغیر کیس کو آگے بڑھانا مشکل ہوچکا ہے، یہ بھی بتایاگیا ہے کہ کیس میں شامل تمام ملزمان سیریل کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں