مریم نواز نے ایف بی آر کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا

لاہور(پی این آئی):مریم نواز نے ایف بی آر کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایف بی آر کاانکم سپورٹ لیوی ٹیکس کانوٹس عدالت میں چیلنج کر دیا، لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ آج مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے

ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹس کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کےسنگل ببنچ کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کی ، درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ 6لاکھ 57ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے ، تمام ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریکوری نوٹس بھجوائے۔لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ آج مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔خیال رہے ایف بی آر نے مریم نواز پر 6 لاکھ 57 ہزارروپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا جبکہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے کے ٹیکس نوٹس جاری کئے گئے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 13 کروڑ 14 لاکھ روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا اور انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 6 لاکھ 57 ہزارٹیکس عائدکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں