لاہور موٹر وے کیس میں گرفتار 3افراد رہا لیکن وقار الحسن کو رہا کیوں نہیں کیا گیا؟ نجی ٹی وی کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی ) موٹروے کیس میں گرفتار وقار الحسن کے برادر نسبتی عباس اور اس کے بھائیوں کو چھوڑ دیا گیا ، نجی ٹی وی جی این این نیوز کا دعویٰ ، تفصیلات کے مطابق موٹروے کیس میں پولیس نے عابد ملہی اور وقار الحسن کی تصویر جاری کر تے ہوئے اطلاع دینے

والوں کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا تاہم وقارالحسن نے اگلے روز سی آئی اے تھانہ میں پیش کو اپنی گرفتاری پیش کی اور صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے ڈی این اے کروانے کا مطالبہ کیا ۔وقار الحسن نے تحقیقات کے دوران اپنے برادر نسبتی عباس کا بھی نام لیا تھا جسے پولیس گرفتار کرنے کیلئے گئی تو وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھا تاہم اس دوران عباس کے دو بھائیوں سلامت اور بوٹا کو حراست میں لے لیا گیا ۔ عباس نے بھی اگلے روز شیخو پورہ پولیس کو گرفتاری پیش کرتے ہوئے بیان دیا کہ وہ عابد کو صرف کام کی حد تک جانتا تھا ، وہ سٹیل مل میں کام کرتے تھے جبکہ اس کا آخری مرتبہ عابد سے رابطہ بھی 12 روز قبل ہوا تھا ۔پولیس نے وقار الحسن اور عباس کی نشاندہی پر موٹروے کیس میں ملوث شفقت کو گرفتار کر لیاہے اور اسے شناخت پریڈ کیلئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے تاہم اب عباس کو پولیس کی جانب سے رہا کر دیا گیاہے جبکہ عباس کے بھائیوں کو بھی جانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ شفقت کو رہا کرنے کا فیصلہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close