اسلام آباد(پی این آئی )پولیس نے سانحہ گجر پورہ میں گرفتار 2 افراد کو رہا کر دیا ، رہا کیے گئے افراد گرفتار مشتبہ ملزم وقار الحسن کے رشتے دار ہیں، وقارالحسن کو بھی ڈین اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ گجر پورہ کی تفتیش کے دوران پولیس کی جانب سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گرفتار افراد میں سے 2 کو رہا کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے مشتبہ ملزم وقار الحسن کے 2 رشتے داروں کو رہا کیا گیا ہے۔ مکمل چھان بین کے نتیجے میں رہا کیے جانے والے دونوں افراد کا کیس سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ جبکہ خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے وقار الحسن کی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد وقار الحسن کو حراست میں رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں