تعلیمی ادارے تو کھل گئے مگر طلبا کو کیا کرنا ہو گا؟ وزیر تعلیم نے والدین سے اپیل کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ سکولز کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا،طلبہ کواجتماع سے گریز کرناچاہیے، کورونا سے بچاوَ کےلئے ایس او پیز پرعمل درآمد ضروری ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 6ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ،ہمیں طلبہ کی

سکولوں میں واپسی پر خوشی ہے،کورونا سے بچاوَ کےلئے ایس او پیز پرعمل درآمد ضروری ہے،ضلعی انتظامیہ سکولوں میں کورونا سے بچاوَ کے انتظامات کاجائزہ لے گی۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ سکولز کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا،طلبہ کواجتماع سے گریز کرناچاہیے،شفقت محمود نے کہاکہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں انتظامات پرخوشی ہوئی،قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ طلبہ کوکپڑوں کے ماسک کے استعمال پر زور دیاجارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں