اقتدار میں واپسی کیلئے کوششیں، شہباز شریف مسلسل کس سے رابطے میں ہیں؟تین مہینوں میں سیاست کا نقشہ تبدیل ہونے کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی ہے وہ جہاں بھی ہو گا سوچ ایک ہے،شہباز اور مریم نواز کیمپ میں تناوَ اور کھچاوَ بڑھتا جا رہا ہے،تین سے 4 ماہ میں ن سے ش لیگ بننے جا رہی ہے، ان تین مہینوں میں سیاست کا نقشہ تبدیل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم

نواز نے نیب پیشی پر جو کیا اس سے پارٹی کے لیے مزید مسائل کھڑے ہوئے ہیں، جب مریم نواز کے باہر جانے کا راستہ نہ بنا تو پھرانہوں نے چپ کا روزہ توڑا ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے کیس میں نہیں سمجھتا کہ وہ زیادہ دیر باہر رہیں گے، شہبازشریف اس ملک کی اصل طاقتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، ان کا رجحان کسی ٹکراوَ کی جانب نہیں بلکہ وہ تو وقت پر الیکشن کے حامی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close