نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دینے والے شہباز شریف نے یوٹرن لے لیا، واضح اور دوٹوک اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ عدلیہ کا ہمیشہ سے احترام کرتے ہیں لیکن محمد نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں، ان کی بغیر علاج واپسی سے ان کی زندگی کوشدید خطرہ ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ایک بیان میں میاں شہباز

شریف نے کہاکہ عدلیہ کا ہمیشہ سے احترام کرتے ہیں لیکن محمد نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں،محمد نوازشریف کی بغیر علاج واپسی سے ان کی زندگی کوشدید خطرہ ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ زندہ رہنے کا حق سب سے اہم ہے، اسے نظرانداز نہیں کیاجاسکتا،مسئلہ واپسی نہیں، نوازشریف کا علاج ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کے علاج کے وقت پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے رہے کہ وہ ٹھیک ہیں، کیا اس نقصان کا ازالہ ممکن ہے؟۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ بیرون ملک ڈاکٹرز کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حالات میں نوازشریف کا سفر کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے،حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ نوازشریف کا پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا،سرکاری اور غیرسرکاری ڈاکٹرز کی تصدیق اورتجویز پر حکومت نے نوازشریف کو لندن بھیجا،نوازشریف علاج کے مقصد سے باہر گئے، کورونا کے سبب اس میں تاخیر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں