وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کے نتیجے میں قومی خزانے میںبڑا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کے نتیجے میں قومی خزانے میں 1 ارب سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی غیر استعمال پراپرٹیز کو نیلام کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس پر استعمال نہ ہونے والی سرکاری پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کیا

گیا۔حکومت کی غیر استعمال پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز 7 ستمبر سے ہوا، اس دوران اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 20 پراپرٹیز کی نیلامی مکمل کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 26 میں سے 20 سرکاری جائیداداوں کو مقررہ قیمت سے زائد پر نیلام کیا گیا ہے، ان پراپرٹیز کی نیلامی سے قومی خزانے میں ایک ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔اگلے مرحلے میں ملتان، وہاڑی، رحیم یار، نواب شاہ اور ایبٹ آباد میں سرکاری جائیدادوں کی نیلامی ہوگی، جس کے لیے وزارتِ نج کاری نے خواہش مند سرمایہ کاروں کو نیلامی میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شروع ہی سے تمام وزرا اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کفایت شعاری سے کام لیں اور اخراجات کم سے کم کر کے بچت کریں، تاکہ قومی خزانے پر بوجھ نہ پڑے۔جون میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت 38 کروڑ 51 لاکھ 5 ہزار روپے کی بچت کی گئی ہے، یہ مالی سال 2019-20 کے دوران یہ دوسری بچت تھی۔ 18 اگست کو وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)نے 2 سال میں 75 کروڑ کی بچت کی جب کہ ریونیو میں 50 ارب کا اضافہ کیا۔

close