نیو یارک (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب یورپ میں موسم خزاں کے دوران اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا ہے جب عالمی سطح پر کورونا کے پھیلاؤ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔جن ممالک میں کورونا
انفیکشنز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ان میں اسرائیل بھی شامل ہے جہاں جمعے کے روز سے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اتوار کے دن تین لاکھ آٹھ ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آئے۔ دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29.2 ملین کے قریب ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد نو لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں