اسلام آباد(پی این آئی)ایوان میں اپنی بات مناسب طریقے سے نہیں کہہ سکا،میری بات سے جو تاثر ابھرا، میرا وہ مطلب نہیں تھا، شہباز شریف نے معافی مانگ لی،ومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے موٹر وے واقعہ سے متعلق ایوان میں دیے گئے اپنے بیان پر معذرت کرلی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایوان میں اپنی بات مناسب طریقے سے نہیں کہہ سکا،میری بات سے جو تاثر ابھرا، میرا وہ مطلب نہیں تھا، موٹروے واقعہ پر انتہائی افسردہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت سیالکوٹ موٹروے پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ خاتون سے زیادتی کا واقعہ دل دہلا دینے والاتھا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت اس بحث پر الجھی ہوئی تھی کہ موٹروے پر کس کا کنٹرول ہے۔ موٹروے واقعے پر سی سی پی او کا بیان شرمناک ہے۔ پولیس افسر کے بیان سے پوری قوم کے دل زخمی ہوگئے۔ پولیس افسر نے بیان دیا کہ پیٹرول نہیں تھا تو رات کے اندھیرے میں کیوں نکلی۔ کوئی ذی شعور شخص اس طرح سوچ بھی نہیں سکتا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا تھا کہ اداروں کی رپورٹ کہہ رہی تھی یہ پولیس افسر کرپٹ ہے۔ ڈھٹائی کےساتھ اس پولیس افسر کو سی سی پی او تعینات کیا گیا۔شہبازشریف نے کہا تھا کہ سی سی پی او لاہور کو جس نے لگایا وہ سینہ تان کرکھڑے تھے کہ ہم نے لگایا۔ موٹروے واقعے پر اپوزیشن لیڈر شپ نے ذمہ داری کا کردار ادا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں