وفاقی کابینہ کااجلاس، کلورو کوئن اور ہائیڈرو کلوروکوئن کی برآمد پرعائد پابندی ختم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ کااجلاس، کلورو کوئن اور ہائیڈرو کلوروکوئن کی برآمد پرعائد پابندی ختم کرنے کی منظوری ۔وفاقی کابینہ نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمدات پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی۔وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس

میں کلورو کوئن اور ہائیڈرو کلوروکوئن کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزارت تجارت کے مطابق کابینہ نے حفاظتی لباس کی برآمد پر عائد پابندی بھی اٹھانے کی منظوری دی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزارت تجارت کی سمری پر وفاقی کابینہ نے آج منظوری دی، اب کسی قسم کے ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی نہیں رہی ہے۔وزارت تجارت کے مطابق کابینہ نے ذاتی حفاظتی سامان کے اسٹاک پر نظر رکھنے کے لیے کمیٹی بھی بنادی ہے۔کابینہ اجلاس میں بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کریں گے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close