وفاقی کابینہ کا اجلاس ، دوہری شہریت رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ کا اجلاس ، دوہری شہریت رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری،وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات لڑنے کا حق دینے کے آئینی ترمیمی بل ،مشکوک پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے اور سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی

منظوری دیدی، وفاقی کابینہ نے انسداد ملیریا کی دواں کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری بھی دی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہری شہریت والوں کو انتخابات لڑنے کا حق دینے کی آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی جبکہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کے لیے بھی آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے جدید جیل کی تعمیر کے لیے اسلام آباد ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دے دی اور پشاور، لاہور، راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججز کی تعیناتیوں کو بھی منظور کیا گیا۔اجلاس میں چین اور پاکستان کی وزارت ٹیلی کمیونی کیشن میں ہونے والے ایم او یوکی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں پائلٹس کے مشکوک لائسنز کی منسوخی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اراکین کی حلف برداری سے متعلق قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے، شبلی فراز نے کہا کہ منتخب ارکان پرحلف لینے کے حوالے سے کوئی وقت کی بندش نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اسحاق ڈار نے بھی بطور سینیٹر حلف نہیں لیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ منتخب ارکان 60سے 90دن میں حلف لازمی لیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماسٹر پلان کسی بھی شہر کے لیے ضروری ہے، غیرقانونی تعمیرات کی منظوری دینے والوں کے خلاف انکوائری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جیل کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے مشورے سے جیل کی جگہ کا انتخاب کریں گے،اسلام آباد جیل کے قیام کے منصوبے کو ریگولرائز کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔شبلی فراز نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر خوشی ہوئی، کورونا کے بعد تعلیمی عمل کی بحالی اچھا اقدام ہے، پنشن کے اقدامات کو درست کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق عدالت نے فیصلہ دے دیا ہے،جب یہ لوگ اقتدار میں نہیں ہوتے تو یہ باہر چلے جاتے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے مشکوک پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی جبکہ دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنیکاحق دینے اور سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی گئی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے انسداد ملیریا کی دواں کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری بھی دے دی۔ادھروزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق کابینہ نے کورونا حفاظتی لباس کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی بھی منظوری دے دی، اب کسی قسم کے ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی نہیں رہی۔کابینہ نیذاتی حفاظتی سامان کیاسٹاک پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی بھی بنادی۔اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے پرندوں، زندہ جانوروں، گوشت، دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کی درآمد پر پابندی بھی ختم کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close