کیا دونوں کانوں سے آواز آئے گی۔۔۔“ اس معصومانہ سوال پر عثمان بزدار کو تنقید کا سامنا ویڈیو لیک ہونے پرکیمرہ مین نوکری سے فارغ

لاہور(پی این آئی )کیا دونوں کانوں سے آواز آئے گی۔۔۔“اس معصومانہ سوال پر عثمان بزدار کو تنقید کا سامنا،ویڈیو لیک ہونے پرکیمرہ مین نوکری سے فارغ،گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک پروگرام کی تیاری کررہے ہیں اور انہیں اسسٹنٹ کیمرہ مین نے ہیڈ فون

لگا یا تو انہوں نے پوچھا کہ کیا دونوں سائیڈز سے آواز آئے گی ؟۔اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد کیمرہ مین اور اسسٹنٹ کیمرہ مین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ چند روز قبل نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں انٹر ویو دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تیار ہو رہے تھے ،اس دوران اسسٹنٹ کیمرہ مین نے ان کے کانوں میں ہیڈ فون لگائے تو وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی سادگی سے سوال کیا کہ کیا یہ ہیڈ فون کے دونوں اطراف سے آواز آئے گی ؟اس معصومانہ سوال پر سوشل میڈ یا صارفین نے عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنا یا ۔اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی ثاقب راجہ نے بتا یا ہے کہ آپ لوگوں نے چار دن عثمان بزدار کی سادگی اور ہیڈ فون پر خوب مذاق اڑا لیا اب وہ کیمرہ مین اور اسٹنٹ کیمرہ جو ہیڈ فون لگا رہے تھے نوکری سے فارغ ہوگئے کون کون انکے گھر کفالت کی ذمہ داری لے گا ؟۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close