آپ کا ہر پراجیکٹ کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے، شہباز گل کا احسن اقبال پر جوابی وار

اسلام آباد(پی این آئی)آپ کا ہر پراجیکٹ کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے،شہباز گل کا احسن اقبال پر جوابی وار،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے احسن اقبال پر جوابی وار کرتے ہوئےکہا کہ آپ کا ہر پراجیکٹ کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے

ہوئے شہباز گل نے کہا کہ الزامات کا جواب دینا ن لیگی اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ سے کرپشن سے متعلق سوال ہوتا ہے تو آپ اداروں پر چڑھائی شروع کردیتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ آپ کا ہر پراجیکٹ کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے، اصل مسئلہ چیئرمین نیب سے نہیں کرپشن پر پوچھے گئے سوالات سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے اپنے اردگرد ارسطو اعظم جیسے کرپشن کے مہا رتھی رکھے ہوئے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ آپ کی مال بنانے کی ہوس نے آپ کو یہاں تک پہنچایا ہے، آپ پر تو نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں خردبرد کا الزام ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملتان، سکھر موٹر وے پراجیکٹ میں قومی خزانے کو 137 ارب کا ٹیکا لگانے والے آپ ہی ہیں۔اس سے قبل اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ مجرموں کو سزا دینے کے لیے بل کی نہیں ول کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close