کروڑوں اربوں بنانے والوں کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے،یکطرفہ اور انتقامی کارروائیوں کے الزام پر چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کاجواب

اسلام آباد(پی این آئی)کروڑوں اربوں بنانے والوں کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے،یکطرفہ اور انتقامی کارروائیوں کے الزام پر چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کاجواب ،قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کروڑوں اربوں روپے بنائے ان کی وجہ سے پاکستان آج

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں ہے۔یکطرفہ اور انتقامی کارروائیوں کے الزام پر چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جواب دے دیا۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں انھوں نے دھیلے کی کرپشن نہیں کی، لیکن کروڑوں اربوں روپے بنائے ہیں۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ان مہربانوں کی وجہ سے آج پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب یکطرفہ اُنھیں نظر آتا ہے جن کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہیں۔نیب کو ناکام ادارہ کہنے پر ان کا کہنا تھا کہ نیب ناکام ادارہ ہوتا تو یہ 364 ارب روپے کہاں سے نکلتے؟انھوں نے کہا کہ آج بھی فیس نہیں کیس دیکھتے ہیں، کیسز میں ضمانت ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔انھوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کہا کہ آبزرویشن کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، چونکہ فیصلہ ہونا باقی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close