شفقت حسین نے اپنی سم میرے موبائل فون میں استعمال کی جو ملزم گرفتاری کی وجہ بنی ، کس نے25 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا مطالبہ کر دیا ؟تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی ) موٹروے متاثرہ خاتون کیس، ملزم عابد ملہی اور شفقت کا تیسرا مبینہ ساتھی اقبال عرف بالا مستری بھی گرفتارہو چکا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم عابد کے ساتھ ملکر کئی واقعات میں ملوث ہیں، موٹروے واقعے کی رات بھی ساتھ تھا مگر راستے سے ہی واپس چلا گیا تھا۔

ملزم شفقت حسین کے والد کا نام اللہ دتہ اور تاریخ پیدائش 8 اپریل 1997 ہے، 23 سال کی عمر میں گھناؤنا کام کرنے والا ملزم فورٹ عباس کے قریب چک نمر 192 سیون آر میں رہائش پذیر تھا۔شفقت کو پولیس نے دیپالپور سے گرفتار کیا جس نے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے ۔ جبکہ ملزم شفقت حسین کی گرفتاری پر حجرہ شاہ مقیم کے طالب علم فیصل کے والد نے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا مطالبہ کر دیا۔ دسویں جماعت کے طالب علم فیصل کا کہنا تھا کہ شفقت نے اپنی سم میرے موبائل فون میں استعمال کی۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے موبائل فون ٹریس کرکے ملزم کو حراست میں لیا، آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے حاصل شدہ ڈی این اے سے مطابقت رکھتا ہے، ملزم عابد علی کو بھی جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close