لاہور واقعہ، ملزم شفقت عدالت میں پیش، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

لاہور(پی این آئی)لاہور واقعہ، ملزم شفقت عدالت میں پیش، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا، لاہور کی سیشن عدالت نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں ملزم شفقت کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم شفقت کو آج صبح سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، پولیس نے مقدمے

میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر دی تھیں۔پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں اس سے قبل دفعات 376 اور 392 لگائی گئی تھیں۔موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے عزیز سردار شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں خود گرفتاری دینے والے وقار الحسن کی نشاندہی پر دیپالپور سے شفقت نامی ملزم کو کل سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا، پولیس کو دیئے گئے بیان میں ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم نے ڈکیتی کے بعد خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس ذرائع کے مطابق شفقت کے اعترافِ جرم کے بعد اس کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا، جبکہ کیس میں ایک اور نامزد ملزم عباس نے بھی از خود گرفتاری دے دی تھی۔پولیس کے مطابق شفقت کو وقار الحسن کے بیان کی روشنی میں حراست میں لیا گیا ہے، شفقت مرکزی ملزم عابد کا ساتھی بتایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close