نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کیوں کی گئی؟ وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی)نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کیوں کی گئی؟ وجوہات سامنے آگئیں، ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت ختم کرنے کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

پنجاب حکومت نے وفاق کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے فزیشن کے معائنے اور لیبارٹری رپورٹس نہیں دی تھیں، کئی رابطوں کے بعد نواز شریف کے نمائندوں نے نئی رپورٹ کے بجائے پرانی رپورٹس پر ہی انحصار کیا۔خط کے مطابق جس کے بعد پنجاب کابینہ اس نتیجے پر پہنچی کہ ضمانت میں توسیع نہیں دی جاسکتی۔ پنجاب حکومت نے اپنے فیصلے سے وزارت قانون اور نیب کو بھی آگاہ کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں