پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، تفصیلات جانئے

پنڈی گھیب (پی این آئی)پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، تفصیلات جانئے، پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ پنڈی گھیب کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close