لاہور(پی این آئی)پولیس حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے ملزم شفقت کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، موٹر وے پر بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی کے گرفتار ملزم شفقت کو آج عدالت میں پیش کیاجائےگا۔لاہور سیال کوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب اتوار کو دیپال پور سے
گرفتار کیے گئے ملزم شفقت علی نے پولیس حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔پولیس کو اپنے بیان میں شفقت نے بتایا کہ واردات کی رات گاڑی کو سڑک کنارے کھڑا دیکھا تو عابد نے پہلے اس کا شیشہ توڑا اور پھر دونوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،گاڑی کا شیشہ توڑنے سے عابد کا ہاتھ بھی زخمی ہوا۔ملزم شفقت کا ڈی این اے بھی خاتون سے ملے ڈی این اے کے نمونوں سے میچ کرگیا ہے۔شفقت کے بارے میں پولیس کے سامنے خود پیش ہونے والے وقار نے معلومات دی تھیں اور پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق وقار الحسن خاتون سے زيادتی میں ملوث نہیں، وقار کی تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے متاثرہ خاتون کو بھیجی گئیں تو انہوں نے بھی وقار کو نہیں پہچانا۔موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس کے ملزمان میں تیسرا نام بھی سامنےآیا ہے، مبینہ ملزم بالا مستری ڈکیتی کی منصوبہ بندی میں شامل رہا لیکن مبینہ طور پر راستے سے واپس چلا گیا۔دوسری جانب پاکستان کا موسٹ وانٹڈ شخص کیس کا مرکزی ملزم عابد اب تک قانون کے شکنجے میں نہیں آسکا،جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں