کراچی(پی این آئی)کورونا لاک ڈاون کے باعث بند تعلیمی ادارے 7 ماہ بعد کھل گئے، ملک بھر میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اور دسویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز، کورونا لاک ڈاون کے باعث بند تعلیمی ادارے 7 ماہ بعد مرحلہ وار کھلنے لگے جس کے بعد ملک بھر میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں
اور دسویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز ہوگیا۔سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے کالجز ، جامعات اور اسکولوں میں نویں، دسویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے تمام اسکولز پبلک ہیلتھ سیکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کی ہے۔تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کے تحت اب 23 ستمبر کو چھٹی ، ساتویں اورآٹھویں کلاسز جب کہ 30 ستمبر سے پرائمری کلاسز بھی شروع ہوجائیں گی۔تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیاجارہا ہے، داخلے کے مقام پر طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائےگئے ہیں جب کہ واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیے گئے ہیں، اس موقع پر اسپرے اور سینی ٹائز بھی کیاگیا۔اسکولوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس افیکیٹ کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کے دوران بعض اداروں نے آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھا اور امتحانات بھی لیے جس میں کامیاب امیدوار نئے سمسٹرز میں تعلیم جاری رکھیں گے۔پنجاب کے تعلیمی ادارے کورونا کیسز بڑھنے کے بعد 13 مارچ کو بند کردیے گئے گئے تھے، اس دوران تین بار تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز زیر غور آئی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔کورونا کے دنوں کو گرمی کی چھٹیاں شمار کرکے جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ کورونا کیسز بڑھنے پر فیصلہ 15 اگست تک مؤخرکیا گیا جو 15 ستمبر تک چلا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں