کورونا وبا کا خطرہ ختم، حکومت نے شادی ہالز پر عائد پابندی ختم کر دی

کراچی (پی این آئی )کورونا وبا کا خطرہ ختم، حکومت نے شادی ہالز پر عائد پابندی ختم کر دی…. سندھ میں کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے ہالز میں شادی بیاہ کی تقاریب پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر فیصلوں کے تحت محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق

15ستمبر کے بعد سےشادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلوں اور ماسک کےساتھ شادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close